سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر۔۔۔۔ سگریٹ پینے پر سخت سزا کا اعلان کردیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 10:20

سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر۔۔۔۔  سگریٹ پینے ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء)  مقامی ذرائع کے مطابق سعودی قومی کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کی جانب سے حکومتی اداروں میں تمباکو نوشی پر 200 ریال جرمانہ عائد کرنے کے حکم صادر کر دیا ۔ ممنوعہ مقامات پر انتباہی بورڈز نصب کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عاجل ویب نیوز کے مطابق جو شخص سرکاری اداروں ، وزارتوں کی عمارتوں اور دیگر اہم سرکاری محکموں کی راہداریوں یا انتظار گاہوں میں تمباکو نوشی کرتا ہوا پایا جائے گا اس پر 2 سو ریال جرمانہ عائد کیا جائے ۔ تمباکونو ش ممنوعہ مقام سے کم ازکم 15 میٹر دور جاکر سگریٹ نوشی کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :