سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی،انعامی پیغامات دھوکہ دہی پر مبنی ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 09:45

سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی،انعامی پیغامات دھوکہ دہی پر مبنی ہیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء)   سعودی ٹیلی کمیونیکیشن بورڈ کی جانب سے شہریوں اور مقیم لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ موبائل پر دھوکہ دہی کے پیغامات سے محتاط رہیں ۔ مقامی ذرائع  کے مطابق موبائل فون پر صارفین کو خطیر رقم انعام میں نکلنے کی نوید سنا کر دھوکے باز لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں ۔ یہ سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے دھوکے بازوں کا نیٹ ورک مختلف ممالک میں پھیلا ہوا ہے ۔

ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین اس قسم کی دھوکہ دہی میں قطعی مبتلا نہ ہو ں ۔ اگر کوئی بھی اس قسم کا پیغام ارسال کرتا ہے یا کال کرتا ہے تو اسکی اطلاع متعلقہ اداروں کو فراہم کی جائے ۔ واضح رہے کئی برس سے انٹر نیٹ اور موبائل فونز پر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دھوکے بازصارفین کے فون نمبر انکا نام اورسم پر درج سیریل نمبر معلوم کر نے کے بعد فون پر خطیر رقم انعام میں نکلنے کی اطلاع دیتے ہیں ۔

دھوکے باز وں کی جانب سے اس قدر منظم کارروائی کی جاتی ہے کہ عام آدمی انکے پیغام کو درست خیال کرتا ہے ۔ دھوکے باز جب کسی کو کال کرکے اسکا نام ، موبائل نمبر اور سم پر درج سیریل نمبر بتا کر کہتا ہے کہ اگر آپ کو یقین نہیں تو اپنی سم کا سیریل نمبر چیک کر نے کے بعد فون کریں تاکہ آپ کو انعام کی رقم حاصل کرنے کا طریقہ کار بتایا جاسکے ۔دھوکے باز خود کو ٹیلی فون کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :