آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے، بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 20 فروری 2018 09:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔