سعودی عرب ، عسیر میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 07:34

سعودی عرب ، عسیر میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2018ء)  عسیر ریجن میں محکمہ پاسپورٹ کی کمیٹی نے 1009 افراد کے خلاف قید ، جرمانے اور ملک بدری کے احکامات صادر کر دیئے ۔

(جاری ہے)

عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے متعلقہ کمیٹی کے سامنے انہیں پیش کیا گیا ۔ کمیٹی نے قانون کے مطابق گرفتار افراد کے خلا ف قید ،جرمانے اور ملک بدری کے احکامات صادر کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :