پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ٹائون انچارجز و کمیٹی کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 00:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پاک سرزمین پارٹی کی پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ٹائون انچارجز و کمیٹی کا اعلان کیا ہے ، ٹائونزمیں سلیم چاند ، قاضی غیاث الدین ، کاشف شیخ ، ارشاد بلوچ، عقیل راجپوت ، عمران قائم خانی، اقبال روفی ، جنید شیخ ، جلال الدین اور شاہد شبراتی منتخب کئے گئے ، نئے منتخب ہونے والے انچارجز و کمیٹی ممبران نے پاک سرزمین پارٹی کے پیغام و فلسفہ اور سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :