جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے پیر سید شاہد حسین گردیزی کوجے یو پی(نورانی) کا ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا

منگل 20 فروری 2018 00:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے آستانہ عالیہ شاہ گردیزی کے سجادہ نشین پیر سید شاہد حسین گردیزی کوجے یو پی(نورانی) کا ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات نامزد کردیا ہے پیر سید شاہد حسین گردیزی جے یو پی کے بانی رہنما پیر سید طالب حسین گردیزی کے صاحبزادے اور حقوق اہلسنت محاذ کے سربراہ ہیں مختلف دینی و ملی تحریکوں میں قائدانہ کردار اداکیا ہے اس موقع پر پیر سید شاہد حسین گردیزی نے مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفی ﷺکے نفاذ کیلئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے پیر سید شاہد حسین گردیزی کو جے یو پی(نورانی) کا مرکزی ایڈیشن سیکرٹری اطلاعات نامز د کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :