ایم کیوایم ہمارا عشق اور جنون ہے،سینئر ڈپٹی کنوئنرعامر خان کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

منگل 20 فروری 2018 00:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ایم کیوایم ہمارا عشق اور جنون ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوئنرعامر خان نے حیدرآباد میں منعقد جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی محمد حسین ،شبیر احمد قائم خانی ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود ،رکن STCشفق احمد خان سمیت حیدرآباد کی مختلف یوسی ،سیکٹر ،یونٹ کے چیرمینز ،کونسلرز ،ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کو ہم دفن نہیں ہونے دینگے اور یہ بھی ممکن نہیں کہ ایم کیو ایم PSPسے اتحاد کریںانہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اب صرف میرٹ اور جمہوری اصولوں پر چلے گی انہوں نے کہاکہ شخصیت پسندی کی اب ایم کیوایم میں کوئی جگہ نہیں ہے اب ایم کیوایم میں فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن ایم کیوایم کی تقسیم کی سازش ہے اور اب اس سازش کیخلاف فیصلے کرنا ہونگے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خاتمے کیلئے پہلے PSPبنائی گئی اور اب ایم کیوایم میں سے ایک نیا گروپ تشکیل دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ PSPاور فاروق ستار کی پریس کانفرنس کا بہت جلد دوسرا رائونڈ شروع ہوگالیکن تمام تر سازشوں کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد ایم کیوایم کی بقاء و سلامتی کیلئے ایک چٹان ثابت ہونگے اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کارکنان کا اثاثہ ہے اور اس پر ہم کسی تجوری یاٹیسوری کو قابض نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم تعداد پر نہیں معیار پر یقین رکھتی ہے اور اپنے اعلی معیار کی بدولت تمام تر سازشوںکامقابلہ کررہی ہے انہوں نے کہاکہ بہادر آباد اور پی آئی بی کا اختلاف صرف اصولوں کاہے اور ایک سچانظریاتی ساتھی اصولوں کے ساتھ کھڑا ہوتاہے اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور حیدرآباد میںتنظیمی امورچلنے کیلئے سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج مسعود محمود و اراکین سلیم رزاق ،شفق احمد ،محمد علی شاہ پر مبنی چار رکنی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :