2018ء کے انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کردیں گے،مولانا تاج محمد

منگل 20 فروری 2018 00:10

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سکریٹری اطلاعات اور ضلع حیدرآباد کے امیر مولانا تاج محمد نائیون نے جے یو آئی (ف) کے حیدرآباد نیشنل ہائی وے بائی پاس سے متصل میدان میں عظیم الشان جلسہ عام کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہو ئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی کا جلسہ عام سندھ کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہے 2018ء کے انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کردیں گے اور دینی قوتوں کو کامیاب کریں گے انہوں نے حیدرآباد کے شہریوں کی بھرپور شرکت پر بھی اہلیانِ حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :