حکومتی سرپرستی کے ذریعہ ہزارہ سے بہت سا نوجوان ٹیلنٹ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔ سردار محمد ریاست

منگل 20 فروری 2018 00:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) سابق اولمپئن گولڈ میڈلسٹ سردار محمد ریاست نے کہا ہے کہ ہزارہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف ٹینلٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہے، ہاکی کے کھلاڑی ہاکی کٹ کے مہنگا ہونے کے باعث پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ نہیں لے سکتے، قومی ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے نجی کلب بازی لے گئے ہیں۔ وہ منگل کو ہزارہ جیسے ذرخیز خطہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے قائم ریاست ہاکی کلب کے زیر انتظام کھلاڑیوں میں ہاکیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بابائے ہاکی سردار محمد ہارون نے خاص طور پر شرکت کی۔ سردار محمد ریاست نے بتایا کہ ہزارہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، صرف ٹینلٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہے، ہاکی کے کھلاڑی ہاکی کٹ کے مہنگا ہونے کے باعث پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ نہیں لے سکتے اور اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے کلب کی جانب سے ان کھلاڑیوں کیلئے ہاکی سٹیکس کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فی ہاکی کی مارکیٹ قیمت پانچ ہزار روپے ہے جو کلب نے اپنی جانب سے ادا کی ہے، حکومتی سرپرستی کے ذریعہ ہزارہ سے بہت سا نوجوان ٹیلنٹ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔