دوسرے کے گھر کو تباہ کر کے اپنا گھر بسانے والا کسی کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی

منگل 20 فروری 2018 00:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جو شخص کسی دوسرے کے گھر کو تباہ کر کے اپنا گھر بساتا ہے وہ کسی کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، اپنی روحانی پیشوا سے شادی کر کے عمران خان نے اپنے کردار کو مزید مشکوک بنا دیا ہے، ایسے شخص پر کسی بھی قسم کا اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے ناقابل بھروسہ شخص کو قوم کی قیادت کرنے کا کیسے اختیار دیا جا سکتا ہے، گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں شادیوں کے شوقین عمران خان نے دھرنے اور جلسے جلوسوں کے ذریعہ قوم کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے، صوبہ کی ترقی تقریباً رک گئی ہیں، صوبائی حکومت عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔