شمشیر الہٰی ایڈووکیٹ کی دعائے قل (آج) ڈسٹرکٹ بار کی مسجد میں ہو گی

منگل 20 فروری 2018 00:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) شمشیر الہٰی ایڈووکیٹ کی دعائے قل (آج) منگل کو ڈسٹرکٹ بار کی مسجد میں ہو گی۔ وکلاء قرآن خوانی اور دعا کے بعد شمشیر الٰہی ایڈو کیٹ کے گھر اجتماعی طور تعزیت کیلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پانے والے ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے سینئر ممبر اور معروف قانون دان شمشیر الہٰی ایڈووکیٹ کی دعائے قل (آج) منگل کو ڈسٹرکٹ بار کی مسجد میں ہو گی جس میں وکلاء مرحوم کی مغفر ت اور بلند درجات کیلئے قرآن خوانی کریں گے جس کے بعد دعا ہو گی۔ بعد ازاں تمام وکلاء مشترکہ طور پر تعزیت کیلئے شمشیر الٰہی ایڈووکیٹ کے گھر سری کوٹ جائیں گے۔