دیہی علاقوں کے لوگوں کو جدید طبی سہولیات کی فر اہمی ہماری اولین تر جیح ہے، راجہ شوکت عز یز بھٹی

منگل 20 فروری 2018 00:10

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) رکن صو بائی اسمبلی پنجاب راجہ شوکت عز یز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے بھرپور وسائل صرف کر رہی ہے دیہی علاقوں کے لوگوں کو جدید طبی سہولیات کی فر اہمی ہماری اولین تر جیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت سرکاری ہسپتا لوں میںاعلی معیار کی ادو یات مفت فر اہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کیا جانے والا ہفتہ صحت میلہ کے آغازکے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ،صحت میلہ 19 سے 24 فروری تک جاری رہے گا جس میں ہپیا ٹا ئٹس،ٹی بی،بلڈ پر یشر،پھپھڑوںکی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں کا مفت علاج اور ٹیسٹ ہو ں گے، راجہ شو کت عز یز بھٹی نے مختلف ڈیسک کا دورہ کیا اور بہتر ین انتظامات پر ڈاکٹر امان اللہ اور عمران محبوب کو مبارک باد پیش کی۔