چوتھی سالانہ پوٹھوہاری کانفرنس اور محفل مشاعرہ 21فروری کو ہوگی

منگل 20 فروری 2018 00:10

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں چوتھی سالانہ پوٹھوہاری کانفرنس اور محفل مشاعرہ 21فروری بروز بدھ کو دوپہر 2بجے منعقد ہوگی،صدارت علی محمد فرشی کرینگے،پوٹھوہاری زبان و ادب کے حوالے سے یاسر محمود کیانی،ثاقب امام رضوی،شیراز طاہر،شاہد لطیف ہاشمی اور قمر عبداللہ مقالے پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس اور محفل مشاعرہ میں شکور احسن، نعمان رزاق وڑائچ،فیصل عرفان سمیت خطہ پوٹھوہار کے معروف شعراء اور ادبی شخصیات شرکت کرینگی۔