گھریلوحالات سے تنگ آکر 24سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

منگل 20 فروری 2018 00:10

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) گھریلوحالات سے تنگ آکر 24سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق دھنگدیوسیداں کے محمد عادل ولد اسرار حسین جو اکثر گھریلو حالات سے تنگ رہتا تھا صبح فجر کی نماز کے وقت اپنے ہی 30بور پسٹل سے اپنے آپ کو فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جب گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اندر گے تو آخری سانس لے رہا تھا جس پرپولیس چوکی قاضیاں کو اطلاح دی گی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

جسے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔