عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی، ایک روز بعد ہی علیحدگی ہو جانے کی پیشن گوئی ..
تازہ ترین : 1

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی، ایک روز بعد ہی علیحدگی ہو جانے کی پیشن گوئی بھی کر دی گئی

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی، ایک روز بعد ہی علیحدگی ہو جانے کی ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 فروری 2018ء) عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کے ایک روز بعد ہی علیحدگی ہو جانے کی پیشن گوئی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کی پیشن گوئی کرنے والی معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان کی جانب سے اب ایک اور پیشن گوئی کی گئی ہے۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نصیب میں کامیاب ازدواجی زندگی لکھی ہی نہیں ہے۔

سامعہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے وقت کا انتخاب اچھا ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ازدواجی زندگی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سامعہ خان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی ازدواجی اور سیاسی زندگی میں اتار چڑھاو آتے رہیں گے۔ رواں برس عمران خان کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔ اور خدشہ ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر یا اس کے بعد عمران خان کی ازدواجی زندگی سنگین مشکلات کا شکار ہو جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ روز شادی کر لی تھی۔ شادی کے وقت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے انتہائی قریبی دوستوں کے علاوہ کسی اور شخص نے شرکت نہیں کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 23:45:38

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :