ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک معائنہ،مریضوں کے مسائل دریافت کیے

پیر 19 فروری 2018 23:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے پیر کے روز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کامعائنہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے مریضوں سے انہوں نے ان کے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیوڈکٹر اسماء انصاری کو ہدایت کی کہ وہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے قبل ہسپتال کے اندر جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کروائیں۔ انہوں نے مریضوں کو بھی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :