پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے کار میں غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کوگرفتار کر لِیا

پیر 19 فروری 2018 23:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے کار میں غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کوگرفتار کر کے چوآسیدنشاہ پولیس کردیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی عامر علی نے استغاثہ دیا کہ مرسیڈیز ہائی ایس جس میں ڈرائیور محمد جاوید ولد محمد اسلم ساکن اٹک نے غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کر کے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔