واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیرہانی مسلم کا قاسم آباد میں وادھواہ نہر کو صاف نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیرہانی مسلم نے قاسم آباد میں وادھواہ نہر کوواٹرکمیشن کے احکامات کے باوجود صاف نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی نگرانی میں قاسم آبادٹائون کمیٹی کو وادھواہ کی مکمل صفائی کا حکم دیاہے،جسٹس امیرہانی مسلم نے قاسم آباد علی نگر میں پانی کی لائینوں کی تباہ حالی پرشدید براہمی کااظہارکرتے ہوئے ایکسین واساقاسم آباد پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے کہ آپ تھک گئے ہیں ،اوراب آپ کا تبادلہ ہوناچاہئے،سپریم کورٹ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیرہانی مسلم نے میرپورخاص روانگی سے قبل حیدرآباد قاسم آباد کے علاقے میں واہ دھواہ نہر کا دورہ کیااورواٹرکمیشن کے احکامات کے باوجودوادھواہ( نہر) کی صفائی نہ ہونے پرشدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے سی ایم اوقاسم آباد آغاعابدکو ایک ہفتے کے اندراندرصفائی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیااورنگرانی کے مجسٹریٹ مقررکردیا،اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد امجد علی بویو نے واہ دھواہ نہر سے متعلق رپورٹ پیش کی۔