جی او سی حیدرآباد کا دورہ بھٹ شاہ ، شاہ بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)جی او سی حیدرآباد کا دورہ بھٹ شاہ ، شاہ بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ،جی او سی حیدرآباد میجر جنرل محمد علی نے بھٹ شاہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد سعید احمد ،ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو،ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور علی مہیسر،ڈی سی مٹیاری پرویز احمد بلوچ ، ایس ایس پی مٹیاری اور دیگر حکام بھی تھے جی او سی نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور درگاہ کی چہار دیوار ی پر خار دار تار لگانے کی ضرورت پر زور دیا ریسٹ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں ضروری فیصلہ بھی کئے گئے کمشنر حیدرآباد نے امن و امان سے متعلق انہیں تفصیلی آگاہ کیا جبکہ درگاہ کے متولی وقار شاہ لطیفی نے مہمانوں کو شاہ عبدالطیف ؒ کی شاعری ، خیالات و افکار اور فلسفہ سے آگاہی دی۔