وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کل حیدرآباد میں کھلی کچہری لگا کر صارفین کی شکایات سنیں گے

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کل حیدرآباد میں کھلی کچہری لگا کر صارفین کی شکایات سنیں گے ،حیسکو کے اعلامیہ کے مطابق وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کل بروز بدھ 21فروری کو حیدرآباد پہنچیں گے وہ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس نزد نیاز اسٹیڈیم میں صبح10سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہری لگائیں گے اور صارفین بجلی کی شکایات سنیں گے جبکہ وہ حیسکو کے مختلف امور کا جائزہ بھی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :