سعداحسن قاضی اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے ناظم منتخب

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآبادکا نئے سیشن کا پہلا خصوصی اجلاس جمعیت مقامی دفتر میں منعقد ہوااجلاس میں شعبہ فزکس کے طلب علم سعداحسن قاضی جمعیت حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوگئے بعدازاں مرکزی اجتماع کارکن میں علاقاجات اور شعبہ جات کے ذمہ دارا کا تقرر کیا گیا نومنتخب ناظم سعداحسن قاضی نے اراکین جمعیت سے مشاورت کے بعد سیشن2018-19کے لیے مصعب ابراہیم کو سیکریٹری (معتمد) مقررکیا ہے جبکہ معصب احسن قاضی کو معاون معتمداور صدربزم ساتھی حیدرآباد مقرر کیا ہے اسی طرح معازعارف کو کالجززون کا ناظم،لطیف آباد کے لیے عبدالرافع غوری کو ناظم،جبکہ حمزہ شیخ کو سیکریٹری لطیف آبادمقرر کیا ہے،علاقہ شرقی کے نگراں ناظم محمد احتشام ہوں گے اسی طرح علاقہ وسطی کے نگراں ناظم معاذعارف ،اور سائیٹ زون کے مظہرلنجار ،قاسم آباد کے ناظم فہداحمدہوں گے مرکزی اجتماع برائے کارکنان میںشعبہ جات کے ذمہ داران کا بھی تقررکیا گیاجس کے مطابق عبدالرحمٰن زیدی کو سیکریٹری اطلاعات،معاذابولاعلیٰ کوشعبہ بیت المال،عبدالرافع قاضی کو سوشل میڈیا،شاہ رخ قائمخانی کو شعب سیف کا انچارج مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مرکزی اجتماع کارکنان برائے تقسیم کار سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ناظم سعد احسن قاضی نے کہا کہ جمعیت کی یہ روایت ہے کہ ذمہ داریاں احسن انداز اور برقت منتقل ہوتی ہیں۔ قرآن ہمیں آخرت کے خسارے سے بچنے اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔الحمداللہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تمام اداور اپنے موثرتربیتی نظام کے ذریعے نہ صرف اپنے کارکنان بلکہ اپنے جیسے بے شمارطلبہ کو قرآن اور سنت سے جوڑ کر آخرت کے خسارے سے بچانے کی کوشش کی انہو ں نے مزید کہا کہ جمعیت اس سال بھی حیدرآباد کے طلبہ کے لیے بک فیئر،ایجوکشنل ایکسپو،اسٹڈی سرکلز سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرے طلبہ کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :