ڈاکٹر خادم حسین قریشی کا ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو جام ، شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد ، تعلقہ اسپتال قاسم آباد ، نوابشاہ اور ہالا میں ہیپاٹائٹس سینٹر ز کا دورہ

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ پروگرام کے ترجمان کے مطابق پروگرام منیجر ڈاکٹر خادم حسین قریشی نے ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو جام ، شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد ، تعلقہ اسپتال قاسم آباد ، نوابشاہ اور ہالا میں ہیپاٹائٹس سینٹر ز کا دورہ کیا اور ہیپاٹائٹس ادویات کا رجسٹرڈ چیک کیا اور وہاں موجود مریضوں کے مسائل معلوم کیے اور متعلقہ ڈاکٹروں کو ان کے فوری حل کرنے کے احکامات دیئے نئے رجسٹرڈ او ر زیر علاج مریضوں کو بتایا کہ سیکرٹری ہیلتھ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عنقریب سندھ بھر میں تمام ہیپاٹائٹس سینٹرز پر ہیپاٹائٹس ’سی ‘ کی ادویات کی کمی دور کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نوابشاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرپور خاص ، سکھر اور لاڑکانہ اسپتالوں میں کثیر القومی کمپنی کی نئی PCR مشین کی تنصیب کا کام مکمل کیا جا چکا ہے اور مفت PCRٹیسٹ کی سہولت کو بحال کیا جا چکا ہے، پروگرام منیجر ڈاکٹر خادم حسین قریشی نے ہیپاٹائٹس پھیلے کی بنیادی وجوہات غیر تصدیق شدہ خون کی منتقلی، متاثرہ بلیڈ کا دوبارہ استعمال ، متاثرہ سرنج کا دوبارہ استعمال ، ناک کان چھدوانے کے لیے متاثرہ سوئی کا دوبارہ استعمال ، متاثرہ آلات دندان سازی ، عطائی ڈاکٹر اور حکیم ، متاثرہ مردسے عورت اور عورت سے مرد ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے ٹیکے لگوا کر اور چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اس موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ڈاکٹر خادم حسین قریشی نے کہا کہ میں نے تما م مانیٹرنگ آفیسرز کو ہیپاٹائٹس کے مرض کے پھیلائو اور اس کی روک تھام اور آگاہی مہم کو مئو ثربنانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :