جامعہ سندھ جامشورو میں انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز ٹورنامنٹ شروع،مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) جامعہ سندھ جامشورو میں انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز ٹورنامنٹ 2018ء کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے مہمان خصوصی کے طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جامعہ سندھ کے پی سی بی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے یہ مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے جس میں جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طالبات کرکٹ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، تھرو بال و دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ صحتمند معاشرے کیلئے کھیلوں کی بڑی اہمیت ہے کھیل نا صرف تفریح کیلئے ضروری ہیں بلکہ جسمانی تندرستی کے سلسلے میں بھی یہ بہت فائدہ دیتے ہیں، کھیل کے دوران جو ورزش ہوتی ہے، وہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، اس لئے کھیلوں کو اپنے معمولات زندگی کا حصہ بنانا چاہئے اور ان کیلئے کچھ وقت ضرور نکالنا چاہئے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ سندھ میں زیر تعلیم بچیاں نہ صرف تدریسی حوالے سے نہایت ہی ذہین، ہوشیار، محنتی و ذمہ دار ہیں بلکہ کھیل کے میدان میں بھی اپنی قابلیت کے ذریعی خود کو منوا رہی ہیں جس کی تازہ مثال آج کا ٹورنامنٹ ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ میں زیر تعلیم تمام بچے مجھے اپنی اولاد کی طرح عزیز ہیں، جنہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ کھیلوں کے لیے بھی اچھا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ڈاکٹر برفت نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب ایک بہترین اور محفوظ ماحول میں زیر تعلیم ہو، ہم سب آپ کے والدین، بھائیوں اور بہنوں کی طرح محافظ ہیں اپنی محنت و قابلیت کے ذریعے خود کو منوا کر دکھائیں اور اپنے والدین، اساتذہ اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں ایونٹ کی انچارج مختیار بھٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا قبل ازیں ایونٹ انچارج و ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مختیار بھٹی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ٹورنامنٹ کے مقاصد پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اجوید احمد بھٹی نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے مشکور ہیں، جنہوں نے کھیلوں کی ترقی و فروغ کے حوالے سے ہمیشہ ہماری مدد و رہنمائی کی ہے پہلے روز مختلف شعبوں کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہوئے، جن میں فیکلٹی آف فارمیسی، ڈپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، ڈپارٹمنٹ آف کرمنالوجی کی ٹیمیں فتحیاب ہوئیں افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ دایو، پروفیسر ڈاکٹر امید علی رند، ڈاکٹر محمد اکرم انصاری و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :