تحصیل ہیڈ کوارٹر حضرو میں ہفتہ صحت میلہ کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا،افتتاح انجینئر اعظم خان اور احسن خان نے کیا

پیر 19 فروری 2018 23:40

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر حضرو میں ہفتہ صحت میلہ کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا کیمپ کا افتتاح انجینئر اعظم خان اور احسن خان نے کیا صحت میلہ میں کثیر تعداد میں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا۔ اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شوکت محمود نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 19فروری تا 24فروری ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے اس ہفتے کے دوران مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی مفت تشخیص کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہیپاٹائٹس بی کی مفت ویکسینیشن کی جائے گی مفت خون بلڈ پریشر شوگر چیک کیا جائے گا ڈاکٹرز مختلف بیماریوں کے بارے میں مفید مشورے دیں گے۔ حاملہ خواتین کا چیک اپ اور الٹرا سائونڈ بھی کیا جائے گا زچہ و بچہ کی صحت و غذائیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی صحت میلہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی قلت کی جانچ، شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور 2سال کی عمر تک کے بچوں کو حفاضتی ٹیکہ جات لگانے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ کیمپ میں ٹی بی کی مفت تشخیص اور علاج کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شوکت محمود نے مزید بتایا کہ علاقے کے عوام کیمپ میں بھرپور شرکت کر کے فری چیک اپ کروائیں تاکہ حکومت پنجاب کا صحت میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔