پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 19 فروری 2018 23:40

لاڑکانہ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ڈکیتی، لوٹ مار اور چوریوں کے سنگین مقدمات میں روپوش اور اشتہاری 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنگا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش ملزم سہیل جتوئی، ولید تھانہ پولیس نے ڈکیتی، چوریوں اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں روپوش ملزم تنویر بروہی، مارکیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم عاصم پٹھان کو جبکہ دڑی پولیس نے دوران چیکنگ وسیم میمن کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :