مقدمات کی تفتیش کے مد میں 55 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے

پیر 19 فروری 2018 23:40

لاڑکانہ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے لاڑکانہ ضلع پولیس کے تفتیشی افسران کو مختلف مقدمات کی تفتیش کے مد میں 55 لاکھ روپے جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اے ایس پی محمد عمران کھوکھر نے 40 پولیس افسران انسپیکٹر محمد شریف بروھی، سب انسپیکٹر حضور بخش جونیجو، عبدالغفور چھٹو، سرتاج احمد جاگیرانی، زبیر احمد شیخ، سید عبدالحکیم شاہ، امداد علی ہلیو، عابد حسین چانڈیو، اقبال احمد کاندہڑو، مقصود احمد جلبانی، اے ایس آئی آفتاب احمد ابڑو، عبدالحکیم کھٹیان، غلام شبیر ساریو، حامد علی، خان محمد جاگیرانی سمیت دیگر کو رقم چیک کے ذریعے دی ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تھانوں کو گشت کہ لیے تیل، تھانوں کے لیے اسٹشنری اور جانچ کہ مد میں رقم جاری کی گئی ہے۔ لاڑکانہ ضلع کے اندر کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کرینگے ایسی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ افسران کہ خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔