سکول کے بچوں کی ہیپاٹائٹس ویکسین کی جائے، محمد عباس بلوچ

پیر 19 فروری 2018 23:40

لاڑکانہ۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے محکمہ صحت کے افسران پر روز دیا ہے کہ وہ سکول کے بچوں کی ہیپاٹائٹس ویکسین کی جائے تاکہ وہ محلق بیماریوں سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسین کے ساتھ ساتھ کٹ کی بھی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ پلان ترتیب دی جائے کہ ضلع بھر کے سکولوں میں کتنے بچے زیر تعلیم ہیں تاکہ ان کی وکسین کی جائے۔ اس موقع پر ایم ایس چانڈکا ہسپتال ڈاکٹر علی گوہر ڈاہری نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 20، 20 ہزار کٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے۔