شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ای پی آئی سندھ کی جانب سے صحت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پیر 19 فروری 2018 23:40

سکھر۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ای پی آئی سندھ کی جانب سے اور شعبہ سوشیالاجی کے اشتراک سے صحت کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر ای پی آئی سندھ کے سنیل کمار راجہ نے سیمینار میں خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنیل کمار راجہ نے کہا کہ ای پی آئی محکمہ صحت دو سال سے کم عمر بچوں کو دس مہلک بیماریوں خسرہ، نمونیا، خناق، کالی کھانسی ، تشنج، پولیو، ٹی بی، گردن توڑ بخار، روٹا وائرس اور ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسین بالکل مفت فراہم کررہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ای پی آئی سندھ کی جانب سے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار منعقد کیئے جارہے ہیں کیونکہ طلبہ و طالبات آگاہی کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ سوشیالاجی کی انچارج ڈاکٹر آغا نادیہ نے مہمان مقرر و شرکاء کو سیمینار میں خوش آمدید کہا اور مہلک بیماریوں سے بچائو میں ای پی آئی کے کردار کی تعریف کی۔ ڈاکٹر سنتوش کمار و دیگر نے بھی موضوع کی اہمیت پر خطاب کیا اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں سیمینار کے انعقاد پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو سراہا۔ سیمینار میں اساتذہ، محققین ، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :