خواجہ خواجگان حضرت عبدالغفار المعروف پیر مٹھا سائیں کا53 ویں عرس کااجتماع

پیر 19 فروری 2018 23:40

سکھر۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) خواجہ خواجگان حضرت عبدالغفار المعروف پیر مٹھا سائیں کا53 ویں عرس مبارک کااجتماع منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں نے کہا ہے کہ پیر مٹھا سائیں نے اپنی گفتار، کردار اور عمل کے ذریعے معاشرے کو امن، سکون اور سلامتی کا گہوارہ بنادیا ، آپ ؒ نے سندھ میں محبت، امن و یکجہتی کا پیغام عام کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے مشہور کے ثناء خوانوں شبیر احمد نیازی، سید فہد واحد، قربان علی ناریجو نے مختلف انداز میں ثنا خوانی کی۔ مریدین و عقیدت مندوں نے ایصال ثواب کیلئے اوراد وضائف کے تحفے پیش کیے جس میں ختم قرآن 886، حج و عمرے 54، صلواة التسبیح و نوافل 8009، متفرق سورتیں 1152506، کلمہ و آیتہ کریمہ 5916161، درود پاک 154559701 پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی و صوبائی عہدیداران صاحبزادہ دیدہ دل، مفتی عبدالرحیم طاہری، مولانا جمیل احمد عباسی، ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی، انجینئر غلام محمد میمن، مفتی عزیز الرحمن، قاضی مشہود احمد، غلام مرتضیٰ چنڑ، مخدوم محمد اعظم، ذوالفقار جونیجو، ڈاکٹر سعید اعوان سمیت علمائے کرام، خلفائے کرام، و عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔