صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے تعزیتی اجلاس کاانعقاد

پیر 19 فروری 2018 23:40

سکھر۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میںمرحوم ممبران لالا شفیع ، یونس دائود اور عاشق نیاریہ، فہیم چھلائی والا اور دیگر کی روح کو ایصال ثواب پہچانے کیلئے صرافہ بازار میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ہارون میمن، صدر چوہدری زاہد اقبال،سینئر نائب صدر حاجی غلام قادر جتوئی، جنرل سیکریٹری رضوان لالا جندہ ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سعید اللہ مغل ،خزانچی حافظ محمد عظیم ، سعید مغل اور دیگر عہدیداروں اور اراکین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ہارون میمن نے مرحوم اراکین کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحومین نے ہمیشہ صرافہ بازار کی تاجر برادری کے اتحاد ویکجہتی کیلئے کام کیا ، اپنے مرحوم ممبران کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔