کمشنر سکھر ڈویژن کی جانب سے سکھر شہر میں ٹریفک پلان کے سلسلہ میں ورکنگ کمیٹی کی تشکیل

پیر 19 فروری 2018 23:40

سکھر۔19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عثمان چاچڑ نے سکھر شہر میں ٹریفک پلان کے سلسلہ میں ورکنگ کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق مذکورہ کمیٹی ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان، اسسٹنٹ کمشنر سکھر اویس مشتاق اور اے ایس پی سٹی سکھر معروف عثمان پر مشتمل ہو گی، کمیٹی سکھر ٹریفک پلان اور پارکنگ ایریاز کا تعین کرنے میں مدد فراہم کریگی۔

متعلقہ عنوان :