قومی اسمبلی میں نو منتخب رکن ممبر قومی اسمبلی اقبال شاہ نے حلف اٹھالیا

وزیرعظم نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر آگے بڑ ھ کر نو منتخب رکن اسمبلی کو مبارک باد دی لودھراں کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسے شریف انسان کا انتخاب کیا،اقبال شاہ

پیر 19 فروری 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لو دھران سے نو منتخب رکن ممبر قومی اسمبلی اقبال شاہ سے حلف لیا، اقبال شاہ کا کہنا تھا میں لودھراں کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ جیسے شریف انسان کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن اسمبلی اقبال شاہ سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلف لیا جس پر ممبران اسمبلی نے اقبال شاہ کو رکن اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دی اجلاس کے دوران اقبال شاہ نے لودھراں کے عوام اور مسلم لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت میں میری جماعت اور لودھراں کے عوام کا اہم کردار ہے انہوں نے میری کامیابی کے لیے کردار ادا کیا اس موقع پر وزیرعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر آگے بڑ ھ کر نو منتخب رکن اسمبلی کو مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :