اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی پارلیمنٹ لاجز میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات

پیر 19 فروری 2018 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پارلیمینٹ لاجز اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی موجود تھے ۔ملاقات میںدونوں رہنمائوں نے نگران وزیر اعظم کے حوالہ سے مشاورت اورسیاسی امورو خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں راہنمائوںنے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک میں آئینی استحکام کے حوالے سے کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنا چاہئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسمبلیوں کواپنی آئینی پوری کرنی چاہئے ۔ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے اداروں کے درمیان ازخود تصادم پیدا کررہی ہے جو کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ۔