مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، تین ملزمان گرفتار، 9من گوشت بر آمد

پیر 19 فروری 2018 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سلاٹر ہاوس انتظامیہ اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9من مضر صحت گوشت بر آمد کر کے تلف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جنرل منیجر سلاٹر ہاوس راولپنڈی کے ہمراہ تھانہ سٹی کے علاقے سبزی منڈی میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے چھ من مضر صحت گوشت بر آمد کیا جبکہ تھانہ وارث خان کے علاقے چٹیاں ہٹیاں سے تین من مضر صحت گوشت بر آمد کر کے دو ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے۔