ماڈل کورٹس میں 7فوجداری اور دیوانی مقدمات کا فیصلہ ،دیگر کیسوں میں51افراد کے بیان قلمبند

پیر 19 فروری 2018 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے پیر کے روز7فوجداری اور دیوانی مقدمات کا فیصلہ سنا کر دیگر کیسوں میں51افراد کے بیان قلمبند کئے۔

(جاری ہے)

قتل اور منشیات کی04 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو مقدمہ سے بری جبکہ تین ملزمان کو جرمانے و سزائیں سنائی گئی۔ مختلف مقدمات میں گرفتار 16ملزمان کی اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگائی گئی۔سول کورٹس نی7کیس نمٹاتے ہوئے 2 اپیلوں کا بھی فیصلہ سنایا ہے۔