Live Updates

70سالوں میں پہلی مرتبہ جمہوریت تسلسل کے ساتھ 10سال مکمل کررہی ہے،تاریخ پر تاریخ دینے اورکنیٹیر پر کھڑے ہو کر حکومت گرنے کے دعوے کرنے والے مکمل ناکام ہوچکے ہیں ،سینٹ الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات بھی بروقت ہونگے،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے ، ملک کے اندر پی ایس ایل، انٹرنیشنل کھیلوں ،ثقافت ،میوزک اور فلم کی بحالی ہورہی ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جلد فلمی صنعت کے لئے مراعات پیکیج کا اعلان کرینگے، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے یونین کونسل کی سطح پرکھیلوں کے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور گرائونڈز کے قیام سمیت دیگر اقدمات اٹھائے گئے ہیں باقی صوبوں کو بھی شہباز شریف کی ان کاوشوں کی تقلیدکرنے کی ضرورت ہے ، محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران اتنی بجلی پیدا کی گئی جتنی گذشتہ 66سالوں کے دوران بھی پیدا نہیں کی جاسکی ، بعض صوبوں میں تو بجلی فزیبلٹی رپورٹ اور ایم او یوز پر پیدا ہورہی ہے ،وزارت اطلاعات و نشریات ورکنگ جرنلسٹ ،میڈیا ورکرزکے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کر رہی ہے،صحافیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر پہلے بھی من و عن عمل درآمد ہوا آئندہ بھی ہو گا ، ،ویج بورڈایوارڈ پر عمل درآمد کے لئے صحافی برادری اور میڈیا ورکز اپنے اداروں کے مالکان کی سطح پر بھی آواز بلند کریں،سابق وزیراعظم محمد نوازس شریف نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کر کر دکھائے ہیں،وہ اب پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس ،عزت اورعدل کی بحالی کا وعدہ پوراکرینگے

وزیر مملکت کی عمران خان کی تیسری شادی پر نیک تمنائوں کا اظہار ، ہم دعا کرتے ہیں عمران خان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں اور اللہ انھیں سکون دے ،عمران خان کو سکون کی سخت ضرورت ہے وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 19 فروری 2018 23:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 70سالوں میں پہلی مرتبہ جمہوریت تسلسل کے ساتھ 10سال مکمل کررہی ہے،تاریخ پر تاریخ دینے اورکنیٹیر پر کھڑے ہو کر حکومت گرنے کے دعوے کرنے والے مکمل ناکام ہوچکے ہیں ،سینٹ الیکشن کی طرح آئندہ عام انتخابات بھی بروقت ہونگے،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپالیا گیا ہے ، ملک کے اندر پی ایس ایل، انٹرنیشنل کھیلوں ،ثقافت ،میوزک اور فلم کی بحالی ہورہی ہے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جلد فلمی صنعت کے لئے مراعات پیکیج کا اعلان کرینگے، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے یونین کونسل کی سطح پرکھیلوں کے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور گرائونڈز کے قیام سمیت دیگر اقدمات اٹھائے گئے ہیں باقی صوبوں کو بھی شہباز شریف کی ان کاوشوں کی تقلیدکرنے کی ضرورت ہے ، محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران اتنی بجلی پیدا کی گئی جتنی گذشتہ 66سالوں کے دوران بھی پیدا نہیں کی جاسکی ، بعض صوبوں میں تو بجلی فزیبلٹی رپورٹ اور ایم او یوز پر پیدا ہورہی ہے ،وزارت اطلاعات و نشریات ورکنگ جرنلسٹ ،میڈیا ورکرزکے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کر رہی ہے،صحافیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر پہلے بھی من و عن عمل درآمد ہوا آئندہ بھی ہو گا ، ،ویج بورڈایوارڈ پر عملدرآمد کے لئے صحافی برادری اور میڈیا ورکز اپنے اداروں کے مالکان کی سطح پر بھی آواز بلند کریں،سابق وزیراعظم محمد نوازس شریف نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کر کر دکھائے ہیں،وہ اب پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس ،عزت اورعدل کی بحالی کا وعدہ پوراکرینگے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کی عمران خان کی تیسری شادی پر نیک تمنائوں کا اظہار، ہم دعا کرتے ہیں عمران خان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں اور اللہ انھیں سکون دے ،عمران خان کو سکون کی سخت ضرورت ہے ۔وہ پیر کو نیشنل کرکٹ گرائونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے معاشرے میں میڈیا کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں میڈیا کی ترقی اورآزادی صحافت کی ترقی ہورہی ہے ، پاکستان اورجمہوریت کے استحکام کے لئے میڈیا اجتماعی سوچ کے ساتھ اپنا حصہ ڈالے ۔

میڈیا خبر کو اسکی اصلی جزویات،اخلاقیات اور خود احتسابی کے ساتھ پیش کرے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30,35سالوں سے ملک میں پھیلی ہوئی دہشت گردی نے کھیلوں ،ثقافت ،میوزک ،فلم سمیت ہر شعبے کو متاثر کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قیام امن کیلئے بلاتفریق کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کا مقصد ملک میں فلمی صنعت کو فروغ دینا ہے جبکہ مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں جو کہ بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہم سب کو حصہ ڈالنا ہوگا ۔وزیر مملکت مریم او ر نگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے کام کر رہی ہے، سی پیک اس خطے کی آنے والی نسلوں کی اقتصادی ترقی کا موجب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دوبڑے چیلنجز دہشت گردی اور توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے منصوبوں کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ انھیں مکمل بھی کیا جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں ،وزیراعظم قومی صحت پروگرام اورتعلیمی اصلاحاتی پروگرام دیا ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تیسری شادی پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں عمران خان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں اور اللہ انہیں سکون دے ،عمران خان کو سکون کی سخت ضرورت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویج بورڈایوارڈ پرانا معاملہ ہے ،اس ضمن میں ہم نے تمام میڈیا نمائندوں اور تنظیمیوں کو مدعو کیا اور مخلصانہ کوششیں کی لیکن اس معاملے کے حل کے لئے ملازمین کو بھی اپنے میڈیا ہائوسز کی سطح پر بھی معاملہ اٹھانا ہوگا ۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نگران حکومت کے قیام کے لئے اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کا عمل ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کررہی ہے ۔جمہوریت سے توقعات بہت ہیں لیکن بار بار اس پر شب خون مارا جاتارہا ، اب آئندہ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ اب ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات