پورے پاکستان کیلئے ایک ، سندھ کیلئے ایک قانون ہے ، خورشید شاہ

نواز شریف کے داماد کی کرپشن کیسز میں ضمانت کنفرم ،شرجیل میمن کی نہیں ہوسکی ، ہم چاہتے ہیں فیصلے عوام کریں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے ، کیپٹن صفدر کی ضمانت کنفرم ہونے پر شدید ردعمل

پیر 19 فروری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں دو قانون نافذ ہیں۔ پورے پاکستان کیلئے ایک قانون ہے جبکہ صوبہ سندھ کیلئے الگ قانون ہے۔ سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی کرپشن کیسز میں ضمانت کنفرم ہونے پر خورشید شاہ نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے ۔

کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے لیکن صفدر کی ضمانت کنفرم ہوگئی اور شرجیل میمن کی ضمانت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیئرمین نیب اس کا نوٹس لیں۔ فرد واحد کیلئے کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی ۔ قانون سازی ہمیشہ ملک اور ریاست کیلئے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے یہ چاہتے تھے کہ فیصلے عوام کریں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے لیکن میان صاحب کی حکومت آئی تو انہوںنے صورتحال کا ادراک نہیں کیا۔ اب صرف تین ماہ بچے ہیں۔ ججوں سمیت کسی کے بھی متعلق کوئی قانون سازی نہیںہوسکتی ۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد موقع تھا کہ ہم آئین میں ترمیم کرلیتے لیکن نواز شریف ٹریپ ہوگئے ۔ ہم نے 27جج تعینات کئے تھے جنہیں لیگ نے فارغ کردیا