فیصل آباد میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

پیر 19 فروری 2018 23:40

فیصل آباد۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) فیصل آباد میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز ، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے مہم کا افتتاح کیا ۔شہریوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگہی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز اطہر اسماعیل، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے چیف ٹریفک آفیسر سید حسنین حیدر کے ہمراہ شہریوں میں ٹریفک کے شعور کواجاگر کرنے کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے ٹریفک کے قوانین پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے شہریوں کو پھول اور بچوں کو ٹافیاں بھی دیں۔ اس مہم کے دوران شہریوں کو لین ڈسپلن، سیٹ بیلٹ کے استعمال، کم عمری میں ڈرائیونگ، پریشر ہارن کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار اورون ویلنگ جیسے موضوعات کی آگاہی اور عمل درآمد نہ کرنے پر ہونے والے نقصانات کے متعلق بتایا جائے گا۔