پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے تین کلو گرام سے زائدچرس برآمد کرلی

پیر 19 فروری 2018 23:40

فیصل آباد ۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) فیصل آباد پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ بلوچنی پولیس نے چھاپہ مارکرملزم اقبال احمد کو گرفتاکرکے قبضہ سی1.300کلو گرام چرس برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج کرلیا گیا۔تھانہ ملت ٹاون پولیس نے چھاپے مارکرملزم اصغر علی کو گرفتارکرکے قبضہ سی1.115کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ اورملزم شہبازکو گرفتارکرکے قبضہ سی1.125کلو گرام چرس برآمد کر تے ہوئے مقدمہ تھانہ ملت ٹاون میں درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :