گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13مجرمان اشتہار ی گرفتار کئے گئے ہیں ،ترجمان پولیس

پیر 19 فروری 2018 23:40

فیصل آباد ۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران13مجرمان اشتہار ی گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں13مجرمان اشتہار ی ( 03 اے کیٹگری اور10 بی کیٹگری)گرفتار کئے گئے ہیںجبکہ01ٹارگٹ افینڈرزاور05عدالتی مفرورکو بھی گرفتار کیاگیاہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں11عدد پسٹل،ایک بندوق،ایک کاربین اور ایک رائفل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں4.080کلو گرام چرس اور119لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :