Live Updates

عمران خان کی شادی پر جمائما اورانکے بیٹوں کا شدید ردعمل آ گیا

جمائما کو عمران خان کی حالیہ شادی پر تحفظات ہیں ،بچے بھی بشریٰ مانیکا کو دیکھنے کے روادار نہیں، عارف نظامی کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 فروری 2018 22:15

عمران خان کی شادی پر جمائما اورانکے بیٹوں کا شدید ردعمل آ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) عمران خان کی شادی پر جمائما اورانکے بیٹوں کا شدید ردعمل آ گیا۔عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ جمائما کو عمران خان کی حالیہ شادی پر تحفظات ہیں ،بچے بھی بشریٰ مانیکا کو دیکھنے کے روادار نہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی پر بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو مل رہی ہیں۔مداح عمران خان کو مبارکبادیں دے رہیں تو مخالفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ماہر نجوم موجودہ شادی کے حوالے سے تجزے کر رہے ہیں تو صحافی گزشتہ شادیوں پر تبصرہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے میں عمران خان کی تیسری شادی پر معروف صحافی عارف نظامی نے عمران خان سابقہ بیوی جمائما اور انکے بچوں کے ردعمل کے حوالے سے اہم ترین انکشاف کر ڈالے۔عارف نظامی نجی ٹی وی چینل پر عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچے اس شادی کو لے کر سخت ناراض ہیں انکا کہنا ہے کہ بس اب بہت ہو چکی ہے اب ہم اپنے والد کی نئی بیوی کا منہ تک نہیں دیکھیں گے ۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی اس شادی کو لے کر زیادہ خوش نہیں ہیں اور انکو بھی اس شادی کو لے کر سخت تحفظات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :