وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات، نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت

ْوزیراعظم سے کہا ہے نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں سے بات کرونگا، خورشید شاہ

پیر 19 فروری 2018 23:32

وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات، نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم چیمبر میں اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کی گئی۔ خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اپنی اپوزیشن پارٹیوں سے بات کرونگا، انہوں نے کہا کہ ابھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں آئے ۔