پشاور پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے

پیر 19 فروری 2018 23:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر چاروں ڈویژنز میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران خزانہ ،متھرا،ریگی،خان رازق شہید ،گلبہار،فقیر آباد،آغہ میر جانی شاہ،مچنی گیٹ،پہاڑی پورہ،پشتہ خرہ،سربندمیں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کرکے 12 ملزمان کو گرفتار کر لئے انکے قبضے سے 5 عدد پستول30 بور اور 27 عدد کارتوس برآمد کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :