ڈیرہ،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 19 فروری 2018 23:31

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) فائرنگ ،ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ یارک کی حدود علاقہ چنڈا میں شادی کی تقریب کے دوران ملزم نے ہوائی فائرنگ کی منع کرنے پر اس نے وہاں موجود دو افراد حارث نواز ولد اللہ نواز قوم قریشی اورنبی شاہ ولد یعقوب ساکنان چنڈا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ایک زخمی 28 نوجوان حارث دم تور گیا ۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی شدید زخمی ہوگئے،درازندہ کے رہائشی عقیل اور میرم شاہ پسران دیوان شاہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ٹانک روڈ کھتی چیک پوسٹ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اینٹ مار کر اپنی بیوی کا سر پھاڑ کر اسے لہو لہان کر دیا،خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئی۔ علاقہ وانڈہ عمری میں شوہر نے گھریلو ناچاقی اور بیوی رضیہ کے ساتھ ائے روز کے جھگڑے سے تنگ آکر اس کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ لہو لہان ہوگئی۔زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :