افغانستان کا امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
پیر 19 فروری 2018 23:30
(جاری ہے)
ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کا امن ہمیں عزیز ہے ۔
انہوںنے کہاکہ افغانستان میں دیر پا امن نہ صرف خیبرپختونخوا اور افغانستان کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس پورے خطے کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ سب کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیئے کہ افغانستان کے امن کے بغیر حالات بہتر نہیں ہوں گے اس لئے حکومتوں کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے اور اپنے حالات کو خود بدلنا ہو گا۔ ہم نے پہلے بھی افغان امن کیلئے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کریں گے کیونکہ اس کے بغیر بہتری کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ پرویز خٹک نے قونصل جنرل سے کہاکہ وہ خیبرپختونخو ا میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کیلئے اپنی سطح پر بھر پور کوشش کریں ۔ہم نے رجسٹریشن اور شناخت کا نظام آسان کردیا ہے ۔کوآرڈنیشن کمیٹی بنائی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے اور بارڈر مینجمنٹ کی وجہ سے کافی بہتری آئی ہے ۔بغیر کسی شناخت کے آمدورفت کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔بارڈر مینجمنٹ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور یہ کوئی نئی یا اجنبی بات نہیں ہے ۔ دُنیا بھر کے تمام ممالک میں آنے جانے کا یہی طریقہ موجود ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خیبرپختونخوا اور افغانستان کے درمیان ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے کی بھی تجویز دی اور کہاکہ اس سے بھی منظم طریقے سے مسائل حل ہو سکتے ہیںاور علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو سہولیات بھی میسر ہو ں گی ۔رہنمائوں نے اس موقع پر تعلقات کے استحکام اور مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون اور کوششوں پر اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.