حیدرآباد، لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں نوجوان طالبعلم نے خودکشی کر لی، ٹرین سے گر کر ایک شخص زخمی ہو گیا

پیر 19 فروری 2018 23:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں نوجوان طالبعلم نے خودکشی کر لی، ٹرین سے گر کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

لطیف آباد یونٹ نمبر 10 کے رہائشی 17 سالہ شہروز ولد اکرم خان نے گھر میں پنکھے سے دوپٹہ باندھ کر خود کو پھانسی لگا لی، اس کی لاش ہسپتال منتقل کی گئی جہاں سے ضروری قانونی کاروائی کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی، دوسری طرف راہوکی کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت قاسم آباد کے رہائشی لڈو سنگ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سوئی گیس کمپنی قاسم آباد میں ملازم ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :