مشیر قومی سلامتی سے ترک سفیر کی ملاقات/پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہیں،ناصر خان جنجوعہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا،ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں ،مصطفی یردکل

پیر 19 فروری 2018 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاک ترک تعلقات اور عوام میں محبت مثالی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ترکی کے سفیر اصہان مصطفی یردکل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات مثالی ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام میں بھی بے پناہ محبت پائی جاتی ہے۔اس موقع پر ترک سفیر مصطفی یردکل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :