اسلام آباد ہائیکورٹ ،طیبہ تشدد کیس میںگمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور

پیر 19 فروری 2018 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میںگمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کر لی۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ آئی نائن خالد اعوان پر وکیل صفائی کی جرح مکمل کر لی گئی۔عدالت نے طیبہ کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور کر لی ۔ا گلی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور ملزم راجہ خرم کے وکیل شہادتوں پر بحث کریں گے ۔کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :