نوجوان ملک کا سرمایہ ،ہر شعبہ میں زندگی میں اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،بلاول بھٹو زرداری

ممبر سازی کے سلسلے میں نوجوان آگے بڑھیں ،پارٹی کی تنظیم سازی میں بھرپور کردار ادا کریں،2018کا سال الیکشن کا سال ،پیپلزپارٹی کامیاب ہوکر ملک بھر میں حکومت بنائیگی، چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملتان کی مقامی قیادت سے گفتگو/ کارکنوں سے خطاب

پیر 19 فروری 2018 23:37

نوجوان ملک کا سرمایہ ،ہر شعبہ میں زندگی میں اہمیت کو کسی صورت نظر انداز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ،ہر شعبہ میں زندگی میں نوجوانوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ممبر سازی کے سلسلے میں نوجوان آگے بڑھیں ،پارٹی کی تنظیم سازی میں بھرپور کردار ادا کریں،2018کا سال الیکشن کا سال ہے ،پیپلزپارٹی کامیاب ہوکر ملک بھر میں حکومت بنائیگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات پیر کو ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 198میں صوبائی صدر ملک رضوان ہانس کی رہائش گاہ پر ہو لو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، حبیب اللہ شاکر، مہر ارشاد سیال، میاں عبد اللہ کامران مڑل، راؤ ساجد علی، ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ، ملک شکیل لابر، آفتاب شبیر چانڈیو، مٹھو گجر، ملک آصف لابر، ملک سجاد ڈوگر، عارف شاہ، ملک ابو بکر اعوان، حاجی خلیل راں، ایم سلیم، راجہ،محمد حسین کھوکھر، میاں شفیق شہزاد بھٹہ، ملک الطاف گرہ، ملک عامر بچہ، اورنگزیب گرہ، ڈاکٹر اطہر، کاشف وارثی، محبوب عالم، ملک بشیر، ملک الطاف وینس، شہباز وینس، صفدر آہیر، شہناز لودھی، ضیائ انصاری، مظہر کھاکھی، ملک یونس نانڈلہ، نذیر کاٹھیا، ملک عابد تھہیم، ملک مرتضیٰ رانجھو، سعید بخاری، امان اللہ شاہ، ، ملازم کھیڑا، چوہدری یٰسین، ریئس قریشی، ساجد بلوچ، قاسم کھوکھر، یٰسین بھٹی، سعید کھرل و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور ہر شعبہ میں زندگی میں نوجوانوں کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لئے ممبر سازی کے سلسلے میں نوجوان آگے بڑھیں اور پارٹی کی تنظیم سازی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ 2018کا سال الیکشن کا سال ہے ،اس کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں حکومت بنائیگی جس کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان آگے بڑھ کر ہراول دستہ کا کردار ادا کریں ممبر شپ کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مظبوط بنایا جا سکے۔

سید عبد القادر گیلانی نے کہا کہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے جس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس کہ انتہائی مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری براہ راست عوام سے مخاطب ہو کر کارکنوں اور پارٹی قیادت میں فاصلے ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن بہت بڑے چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں جس کے لئے تمام کارکنوں کو مل کر جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ملک گیر جماعت ہے اور جب سے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے نوجوانوں میں ایک نیا جوش و ولولہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تقریب سے ملک رضوان ہانس، سید مدنی گیلانی، صائمہ عامر خان نے بھی خطاب کیا۔