تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی دوسری درخواست ان چیمبر سماعت کے لیے مقرر ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 21 فروری کو اپیل کی سماعت کریں گے

پیر 19 فروری 2018 23:37

تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کی دوسری ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے محمدنواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پاناما پیپرز کیس کے فیصلے کی روشنی میں دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق سابق وزیراعظم کی دوسری درخواست ان چیمبر سماعت کے لیے مقرر کردی ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 21 فروری کو اپنے چیمبر میںریفرنسز کویکجا کرنے کی اپیل کی سماعت کریں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جوعدالت نے مسترد کردی تھی ۔

(جاری ہے)

تین نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دئیے تھے، جن کے خلاف چمبر اپیل دائر کی گئی تھی تاہم چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی، جس کے بعد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالتی فیصلہ کو آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کیا تو رجسٹرار آفس نے ایک با رپھر درخواست پر اعتراضات لگائے ، جس کے خلاف نواز شریف نے ایک با رپھر ان چیمبر اپیل کی ،جو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔